بنگلورو27جنوری( ایس او نیوز) کانگریس ۔ جے ڈی ایس پر مشتمل ریاستی مخلوط حکومت لائن آف کنٹرول( ایل او سی ) میں کھڑی ہے ۔ کوئی بھی رکن اسمبلی کسی بھی وقت فائرنگ کرسکتا ہے ۔ عقل مند شخص ہی ایل او سی کراسکتا ہے ۔ اس قسم کی باتیں ریاستی وزیر برائے جنگلات ستیش جارکی ہولی نے کہیں ۔ بروز ہفتہ نامہ نگاروں سے انہوں نے کہا کہ ہم نہایت چوکنا ہیں ۔ پھونک پھونک کرقدم رکھ رہے ہیں ۔آپریشن کنول جاری رہ سکتاہے ۔ مخلوط حکومت کو اپنی میعاد مکمل کرنے تک چوکنا رہنا چاہئے ۔ انہوں نے سرحد پر برسر خدمت فوجیوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ راجستھان کے سرحدوں میں خدمات انجام دے رہے فوجی بے خوف رہتے ہیں جبکہ جموں وکشمیر کے فوجیوں کی صورتحال دیگر ہے۔